پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد انتقال کرگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان سعید احمد آج 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
سعید احمد نے پاکستان کی جانب سے 41 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ تین میچز میں کپتانی بھی کی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے سعید احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔


















