پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، جویریہ خان کا کیرئیر 15 سال پر محیط ہے۔
انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ میں کیا تھا، سابق کپتان جویریہ خان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کیا تھا۔
سابق کپتان جویریہ خان نے 228 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور جویریہ خان نے اپنے کیرئر میں 4,903 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، جویریہ خان نے بیٹنگ کے ساتھ باؤلنگ میں بھی کمال دیکھایا، انہوں نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جویریہ خان نے 50 اوورز کے 4 ورلڈکپ اور 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس میں پاکستان کی طرف سے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔
جویریہ خان پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں، بسمہ معروف پہلے نمبر پر ہیں کیوں کہ انہوں نے ہر فارمیٹ میں 2000 سے زیادہ رنز بنا رکھے ہیں۔


















