Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کااعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کااعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی 7 ممبران پر مبنی ہوگی،سلیکشن کمیٹی دوبارہ سے بنائی گئی ہے، سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، کمیٹی میں شامل ساتوں افراد کے اختیارات ایک جیسے ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ ٹیم کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی کا ممبرہوگا، قومی ٹیم کاہیڈکوچ بھی سلیکشن کمیٹی کاحصہ ہوگا، محمدیوسف،عبدالرزاق،وہاب ریاض،اسدشفیق سلیکشن کمیٹی کاحصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین کا ٹیم سلیکشن میں کوئی کردارنہیں ہوناچاہیے، حارث رؤف کا کنٹریکٹ بھی بحال کردیا گیا ہے،عمادوسیم سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی، چیزیں بہترہونے میں تھوڑاوقت لگے گا،کوئی جادوکا چراغ نہیں ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ ملکی و غیر ملکی کوچزکا امتزاج ہوگا،ڈریم ٹیم بنائیں گے، معاملات حتمی مراحل میں ہیں،کوچ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا،کرکٹ بورڈ کاپیسہ کرکٹ کی بحالی پر لگایا جائے گا،سب کا خیال ہے ایک مضبوط ٹیم ہونی چاہیے، ایسے اقدام کریں گے جس کےاثرات 5 سال بعد سامنے آئیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہاکہ کسی قسم کے این او سی پر کوئی بات نہیں ہوئی،سفارشات کابائیکاٹ کیا جائے گا،کوئی سفارش قبول نہیں کی جائےگی،اب یہ نہیں ہوگاکہ فون آگیا کہ کھیلا دو اورکھیلا دیا جائے۔

متعلقہ خبریں