Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

ورلڈکپ سے قبل معروف انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر سیم بلنگز نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر سیم بلنگز نے کھیل کے طویل، فرسٹ کلاس فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے اور کینٹ کے ساتھ صرف وائٹ بال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سیم بلنگز نے کہا کہ وہ اپنی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ اس فیصلے سے کام اور زندگی میں بہتر توازن حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں اور آمدن بھی بڑھا سکیں گے۔

دی اوول میں انگلش ڈومیسٹک سیزن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلنگز نے کہا کہ کیریئر کی تعریف روزی کمانا اور جینا ہے۔ بعض اوقات کھلاڑیوں کو اس کی بنیاد پر فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور کرکٹ صرف ایک سمت میں آگے بڑھتا ہے۔

 

انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے طویل فارمیٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

 

انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے فرنچائز کا کاروبار میں مقابلہ بہت سخت ہے۔ اگر آپ رنز نہیں بناتے یا وکٹیں حاصل نہیں کرتے تو آپ بہت تیزی سے زوال پذیر ہو جاتے ہیں۔ لیکن مجھے یقینی طور پر جمعہ کو کینٹ بمقابلہ سمرسیٹ میچ سے محروم ہونے کا افسوس نہیں ہوگا۔

بلنگز نے کہا کہ کرکٹ اتنی زیادہ ہے کہ متعدد فارمیٹس میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے اسے جاری رکھنا مشکل ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے لگتا کہ مجھے انگلینڈ کی جانب سے دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا تو شاید میرا فیصلہ مختلف ہوتا۔ لیکن کچھ اور قربان کرنا پڑتا۔

یاد رہے کہ بلنگز نے گزشتہ سال اوول انوینسیبلز کی قیادت میں ہنڈریڈ کا ٹائٹل جیتا تھا اور حال ہی میں وہ آسٹریلیا کے بگ بیش اور دبئی کیپیٹلز میں بین الاقوامی لیگ ٹی 20 میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں