قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر اور عماد وسیم سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان منگل کو پریس کانفرنس کے ذریعے کرے گی، محمد عثمان، عماد وسیم اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، صائم ایوب ،محمد رضوان ،شاداب خان،افتخار احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ اعظم خان ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ عرفان نیازی یا عباس آفریدی کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیا جانے کا امکان ہے۔
ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ حارث روف کو انجری کے باعث ڈراپ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، وسیم جونئیر اور فخر زمان بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز تک متوقع ہے ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا اور اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کی علی الصبح اسلام آباد لینڈ کرے گی اور پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


















