Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ورلڈکپ سے قبل بڑا اعلان کردیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنے کا احساس شاندار ہے، میں ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور میں ان کے اعتماد پر پورا اترنا چاہتا ہوں، میں چار سال بعد دوبارہ ٹیم میں آیا ہوں اور جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو اس احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔

محمد عامر نے کہا کہ میں خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں اور جب تک آپ فٹ نہ ہوں، آپ اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کر سکتے تو مزید بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کی یادیں بہت خاص ہیں جوکہ مجھ میں آج بھی جذبہ بھر دیتی ہیں، میری پہلی مرتبہ ٹیم میں سلیکشن ہوئی اور میں چیمپئن ٹیم کا حصہ بنا۔

انہوں ںے کہا کہ جب میں گھر واپسی کیلئے راولپنڈی ائیرپورٹ پہنچا تو وہاں بہت ساری گاڑیاں میرا استقبال کرنے کیلئے موجود تھیں جن میں بیٹھے لوگ پھول نچھاور کر رہے تھے۔

محمد عامر نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں جو اب تک کھیل رہا ہوں، میں ٹیم میں آیا تو میں سب سے کم عمر تھا، اب میرے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا ایک موقع ہے جو میرا اور ہماری ٹیم کا واحد ہدف ہے۔

متعلقہ خبریں