Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، انہوں نے 123 انٹرنیشنل میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

 

فوٹو: فائل

 

کولن منرو نے 65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 3 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ کولن منرو نے نیوزی لینڈ سے آخری انٹرنیشنل میچ 2020 میں کھیلا تھا۔

متعلقہ خبریں