وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنا تاریخی لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، امید ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ جیتے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آج فائنل میں فتح کے لیے بھی محنت، عزم اور جذبے سے کھیلنا ہو گا۔


















