Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ون ڈے بیٹرز رینکنگ، بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے  پلیئرز کے بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابراعظم کا ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

بھارت کے کپتان روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر چلے گئے ہیں۔

 ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی اور جوش ہیزل ووڈ کی دوسری پوزیشن برقرار  ہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی بولنگ میں 2 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پرآگئے ہیں، ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں