Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوشش ہوگی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں، شان مسعود

پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں۔

 پاکستانی کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں جیت نہیں سکے لیکن ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے بنگلہ دیش کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیلیں، راولپنڈی کی وکٹ اسپنر کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتی۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا لازمی ہوگا، کوشش ہوگی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں۔

پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا کہ راولپنڈی کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز، بیٹرز کو سپورٹ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں