Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی خاتون فائٹر پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے خوش

لاہور: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے لیے آنے والی بھارتی خاتون فائٹر پاکستانیوں کی مہمان سے خوش ہوگئیں۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی فائٹر مینا کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں، لاہور کے جس ہوٹل میں قیام کیا ہے وہاں کے لوگ بہت اچھا خیال رکھ رہے ہیں۔

بھارتی فائٹر کہتی ہیں کہ ہوٹل میں سب میرا خیال بہن کی طرح رکھتے ہیں، میں سبزی خور ہوں اور ہوٹل والے مختلف مزے مزے کی سبزیاں کھلاتے ہیں۔ میری فائٹ کل تاجکستان کے ساتھ ہے اگر وہ جیتوں گی تو فائنل پاکستان کے ساتھ ہوگا اور مجھے پاکستان کے ساتھ فائٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

دوسری جانب مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستانی فائٹر شہاب علی نے سیمی فائنل کے لئے جگہ بنالی ہے جب کہ کوارٹر فائنل مرحلے کی 70.3 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستانی فائٹر شہاب علی نے ایرانی حریف کو ناک آوٹ کیا۔

شہاب علی نے پہلے راؤنڈ میں ایرانی حریف داریوش خنلاری کو ناک آؤٹ کیا، شہاب علی نے پہلے راؤنڈ پر داریوش خنلاری کے منہ پر وار کئے اور ناک آوٹ کیا۔ پاکستان کے اب تک تین فائٹرز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں