بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا، پس پردہ بہت ساری چیزیں ہو رہی ہیں، چیزيں اس طرح نہیں رہیں گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، امید ہے پاکستان ٹیم اگلے میچ میں کم بیک کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کی یہ تاریخی کامیابی ہے، انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ جیتا، پاکستان ٹیم کو جس طرح کھیلنا چاہیے تھا ویسا نہیں کھیل سکی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ماضی میں ٹیم میں سرجری کی بات بھی کرچکے ہیں۔


















