انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے آخری مرتبہ 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان نے اپنے کیریئر میں 22 ٹیسٹ 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ اس دوران ڈیوڈ ملان ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بھی رہے۔


















