فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پیرالمپکس گیمز 2024 کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرالمپکس گیمز 2024 میں 4 ہزارسےزائدایتھلیٹس کھیلوں کےمختلف مقابلوں میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔
8ستمبر تک جاری رہنے والے کھیلوں میں حیدر علی واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔وہ پانچویں بار پیرالمپکس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹوکیومیں حیدرعلی نےڈسکس تھروایونٹ میں گولڈمیڈل جیتاتھا۔


















