پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں جمعرات کو چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی۔
اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔


















