Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نکولس پورن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کے چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

نکولس پورن ایک سال کے دوران سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سال 2024 میں 139 چھکوں کے ساتھ نکولس پورن ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 2015 میں کرن گیل کے 135 چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

نکولس پورن نے سی پی ایل 2024 کے دوران 43 گیندوں پر شاندار 97 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 9 چھکے لگائے۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی نے رواں سال 1145 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 139 چھکے لگائے جب کہ سال 2024 میں 8.23 گیندوں کی اوسط سے انہوں نے فی چھکا لگایا۔

دوسری جانب کرس گیل نے 2015 میں 1012 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 135 چھکے لگائے تھے، انہوں نے 7.50 گیندوں کی اوسط سے فی چھکا لگایا تھا۔

نکولس پورن نے رواں سال 57 اننگز میں یہ ریکارڈ توڑا جب کہ کرس گیل نے یہ ریکارڈ صرف 36 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

یاد رہے کہ کرس گیل سال 2011، 2012، 2015 اور 2016 میں بھی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی تھے۔

انہوں نے بالترتیب 135، 121، 116 اور 112 چھکے لگائے تھے جب کہ 2017 اور 2019 کے دوران کرس گیل نے 101 چھکے لگائے تھے۔

متعلقہ خبریں