لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ میں سفارشی ٹولوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیٹا ویڈیو اینالسٹ کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے ڈیٹا ویڈیو اینالسٹ کا امتحان لیا جس میں 26 میں سے صرف 15 ویڈیو اینالسٹ ہی پاس کرپائے جب کہ نااہل اور سفارشی 11 ویڈیو اینالسٹ کو پی سی بی نے فارغ کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے والے 15 اینالسٹ کو مختلف ٹیموں کے ساتھ لگایا جائے گا جب کہ محسن نقوی نے گراس روٹ لیول پر سفارش و نااہل لوگوں کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


















