Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ اور جویلین کے بعد اب باکسنگ میں بھی پاک بھارت ٹاکرا

پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئے۔

کرکٹ اور جویلین کے بعد اب باکسنگ میں بھی پاک بھارت ٹاکرا ہونے جارہا ہے، پاکستان کے عثمان وزیر بھارتی حریف سلوام کے ساتھ 26 ستمبر کو بنکاک میں مقابلہ کریں گے۔

مسلسل 13 فائٹس جیتنے والے عثمان وزیر بھارتی باکسر کے خلاف بھی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے پراُمید ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایک مضبوط بھارتی حریف سے مقابلہ ہے، باکسنگ کے شائقین خوب محظوظ ہوں گے۔

عثمان وزیر نے کہا کہ پاک بھارت باکسنگ ٹاکرے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور اپنی جیت کے لئے پر عزم ہوں، پاکستانی عوام اس اہم فائٹ میں کامیابی کے لیے دعا کریں۔

متعلقہ خبریں