Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق کرکٹر نے گیری کرسٹن کو عہدے سے ہٹانے کی پیشگوئی کردی

سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کے وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی پیشگوئی کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے موجودہ وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کو 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر گیری گرسٹن بطور کوچ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ پاکستان کے لئے اہم کامیابی ہوگی لیکن پاکستان کی حالیہ کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے۔

خیال رہے کہ گیری کرسٹن کو رواں سال کے شروع میں پاکستان کےی وائٹ بال ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا جب کہ ان کی نگرانی میں ہی پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت اور امریکہ کے خلاف عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ گیری کرسٹن پی سی بی کی جانب سے 23 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں بھی شریک تھے جب کہ اس اجلاس کو ’’کنیکشن کیمپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ٹیم کے ہیڈ کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اہم بات چیت ہوئی ہے جب کہ ورک لوڈ مینجمنٹ سمیت ٹیم کے اتحاد جیسے موضوعات میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل تھے۔

متعلقہ خبریں