Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کی ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ تین ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،  محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ خبریں