Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو پاکستانی قوم کو آپس میں جوڑتا ہے، سی ای او لاہور قلندر

سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو پاکستانی قوم کو آپس میں جوڑتا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے ملاقات کی جس میں یونیورسٹیوں میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے گورنر پنجاب کو تعلیمی اداروں میں کیمپ لگانے کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا کے کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کردار کو سراہا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی کیمپ لگائیں۔

  سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو پاکستانی قوم کو آپس میں جوڑتا ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں