چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرکے فتح اپنے نام کی، ساجد خان، نعمان علی نے شاندار بولنگ کر کے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعود شکیل نے سنچری اسکور کر کے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قوم کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایسی شاندار فتح کا انتظار تھا، نئے کھلاڑیوں نے کارکردگی سے ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی


















