Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا

ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے درمیان کھیلوں کے فروغ کا معاہدہ ہوا ہے۔

سیف اور نجی ہاؤسنگ کی تقریب میں سابق اسپیکر و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق اور چیئرمین پاکستان سوئیٹ ہوم زمرد خان نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں کوہ پیما ساجد علی سدپارہ، سابق قومی اسکوائش کھلاڑی قمر زمان ، چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس میجر جنرل (ر) اکرم ساہی اور قومی ویٹ لفٹر نوح بٹ سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

انٹرنیشنل سارک ممالک ایتھلیٹس چیمپیئن شپ کا 24 نومبر کو انعقاد کیا جارہا ہے، انٹرنیشنل سارک ممالک ایتھلیٹس چیمپئن شپ کھیلوں کا انعقاد فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں