آئی سی سی کی چئمپنز ٹرافی کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے بالائی علاقوں میں اپنا ٹور مکمل کرنے بعد کراچی پہنچ چکی ہے، جہاں ٹرافی کا کراچی کی فوڈ سٹریٹ برنس روڈ پر فوٹو شوٹ کیا گیا۔
چیمپئن ٹرافی کو آج کراچی کے مختلف علائقوں میں نمائش کیلئے لے جایا جائیگا، جبکہ آئی سی سی کی چیمپئن ٹرافی کو میزبان ملک پاکستان میں دیکھنے کیلئے شائقین بے تاب ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسلام اباد، ٹیکسلا، خانپور، ایبٹ آباد، گلیات، ٹھنڈیانی اور مری کا دورہ بھی کرچکی ہے، ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔


















