Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے آئی سی سی کو نیا فارمولا تجویز کردیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نیا فارمولا تجویز کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے، پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو نیا فارمولا تجویز کردیا گیا ہے، تاہم اس فارمولے کا نام ہائبرڈ نہیں ہوگا بلکہ اسے کوئی اور نام دیا جائے گا۔۔

پاکستان کے فارمولے کے تحت دونوں ممالک پاکستان اور بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیا فارمولا چیمپئنز ٹرافی 2025 سے لاگو ہوگا اور تین سال تک رہے گا۔

آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے فارمولے سے اتفاق کیا تو معاملہ ووٹنگ پر نہیں جائے گا اور نہ ہی بورڈ میٹنگ کی ضرورت پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول اور وینیوز کا معاملہ آج یا کل میں حل ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں