آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوگی، چیئرمن پی سی بی محسن نقوی میٹنگ میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے۔
آئی سی سی کی میٹنگ میں بورڈ ممبرز نئے چئیرمن آئی سی سی جے شاہ کو ویلکم کریں گے، جبکہ آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کو بھارت کے جواب کا انتظار ہے جبکہ پاکستان نے آئی سی سی کو پارٹنر شپ فارمولا دیا تھا۔
پارٹنر شپ فارمولے کے تحت پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹس کے میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔


















