جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اور نسیم شاہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آرام دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران مغل، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزار اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ وائٹ واش کی خفت اٹھانے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔


















