Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا ہے۔

سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

نکاح کے موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا جس میں جوڑا انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں