Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کب پاکستان پہنچے گی؟

لاہور: سہہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 اور 5 فروری کی صبح جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق سہہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم 3 فروری کو ہوٹل رپورٹ کرے گی، قومی ٹیم 4 اور 5 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 اور 5 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی،  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی اور آرام کرے گی جب کہ  نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 فروری کو ایل سی سی اے میں پریکٹس کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 9 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی اور پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی جب کہ فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرنے والی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے وینیو پر روانہ ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں