Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہونے والے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔

پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہونے جارہا ہے جس کے میچز 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے جس کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی تو تمام ہی ٹکٹس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔

اس میچ کے سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی قیمت 500 درھم رکھی گئی تھی جب کہ سب سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار 500 درھم میں فروخت ہوا۔

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 4 بجے شروع ہوئی تو ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ کا ٹریفک اُمڈ آیا اور فروخت شروع ہونے کے چار منٹ میں ہی 1 لاکھ 40 ہزار شائقین نے آن لائن ٹکٹ بک کروانے کی کوشش کی۔

500 اور 12 ہزار 500 کے علاوہ 1 ہزار، 1 ہزار 200، 2 ہزار 500 اور 5 ہزار درہم کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے موجود تھے۔

متعلقہ خبریں