نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آپ لوگوں نے انتہائی محنت سے یہ اسٹیڈیم تعمیر کیا ہے، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
محمد رضوان نے مزید کہا کہ جتنی محنت آپ نے کی ہے، ہم بھی اتنی محنت کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹیم کو کامیاب بنا سکیں۔
انہوں نے کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہماری پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہاں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے قوم کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم بہادر قوم ہے، جو ٹھان لیتی ہے وہ کر کے رہتی ہے۔
انہوں نے ورکرز کو ٹیم کے حوالے سے مثبت سوچ رکھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ہمیں اپنی قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے تاکہ ہم کامیاب ہوں۔


















