Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد سمیت سندھ بھر کے شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، سندھ حکومت نےکراچی سمیت صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر 23 فروری کو بڑی اسکرین پر پاک-بھارت میچ لائیو دکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کے مطابق محکمہ کھیل سندھ نے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیودکھانےکااہتمام کیاہے۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کراچی میں ساحل سمندر اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا، جبکہ حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم، خیرپور میں ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں پاک بھارت میچ اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا۔

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرگھوٹکی میں اپنے حلقہ میں بڑی اسکرین پرپاک بھارت میچ ووٹرز کے ساتھ دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں