Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم کوہلی کی طرح پرفارم کریں تو سر پر بٹھائیں گے، معین خان

سابق کپتان معین خان نے کہا کہ بابراعظم کوہلی کی طرح پرفارم کریں تو سر پر بٹھائیں گے۔

سابق کپتان معین خان نے کشمیرسپریم لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوئی۔

معین خان نے مزید یہ بھی کہا کہ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، کرکٹ بورڈ کو نان کرکٹرز چلا رہے ہیں، بابراعظم کو کوہلی کی طرح پرفارم کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں