Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ سکلز، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے ایشوز کے بارے میں آگاہ کیا، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک  ان اسٹار کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، اور کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹریننرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، آپ پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ہیں، آپ کے لیے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام، محمد سلمان، آفاق آفریدی، عبدالصمد شامل تھے۔

اس کے علاوہ سعد مسعود، خواجہ نافع، معاذ صداقت، عرفات منہاس، مبشر خان، حیدر علی، حسان نواز، فیصل اکرم،  طاہر بیگ اور قاسم اکرم بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ایڈوائزر عامر میر، ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں