نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
5 میچز پر مشتمل سیریز میں مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گے، سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فولکرز، مچ ہے،میٹ ہینری شامل ہیں، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی ، ٹم روبنسن نیوزی لینڈ سکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بین سیئرز، ٹم سائفرٹ، اور ایش سودھی کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔


















