چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کم کرنے سے منع کر دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سے روک دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کر دیے۔


















