قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا تسلسل جاری، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 42 ویں اوورز میں 208 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
یاد رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے جس 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73رنزبنائے، جبکہ نسیم شاہ نے41 گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی۔ سلمان آغا9، محمد رضوان5، بابراعظم 1رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 1، امام الحق3، طیب طاہر13رنز بناسکے۔
محمد وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔


















