انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار، جبکہ بابر اعظم دوسری اور روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ سلمان علی آغا 6 درجے ترقی کے بعد 38 ویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے باؤلرز میں ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی باؤلر موجود نہیں، شاہین شاہ آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے، حارث رؤف کی 9 درجے ترقی 16ویں نمبر پر آگئے۔
سری لنکا کے مہیش تھیکسہانا پہلے نمبر پر موجود، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی دوسری جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو کی تیسری پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نمبر ون ٹی ٹونٹی بولر بن گئے، جیکب ڈفی نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 13 وکٹیں لیں تھی۔
آئی سی سی کی ٹیموں کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، آسٹریلیا کی دوسری جبکہ نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن ہے، پاکستان کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔


















