Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد رضوان نے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں پروفیشنلزم کی کمی اور گیم اویئرنیس کی ضرورت ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں پروفیشنلزم کی کمی اور گیم اویئرنیس کی ضرورت ہے جس پر جلد از جلد قابو پانے کی ضرورت ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں، ٹیم میں موجود خامیوں کو مینجمنٹ نے نوٹ کرلیا ہے اور ہم ان پر کام کریں گے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عید کے بعد ٹیم اس مقام پر پہنچ جائے گی جہاں پوری قوم اسے دیکھنا چاہتی ہے۔

ٹاس سے متعلق فیصلے پر بات کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ درست تھا کیونکہ اس گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرنا کافی مشکل تھا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کیے جانے سے متعلق سوال پر محمد رضوان نے محتاط انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں میرے اختیار میں نہیں ہوتیں، بورڈ کے فیصلے کو تسلیم کیا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بہتر نتائج نہ آنے پر تنقید سب کا حق ہے اور ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ سب کو معلوم ہے کہ مسائل کیا ہیں اور کہاں خرابی ہے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ ٹیم کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرکے جلد بہتر کارکردگی سامنے لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں