راولپنڈی: پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی: پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطنا کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 38 رنز بنائے، شائے ہوپ 1 رن بنا سکے، عثمان خان 31 اور کامران غلام 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مائیکل بریسویل 16 رنز بنا آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 32 رنز بنائے، ملتان سلطان کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر سب سے کامیاب بولر تھے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان، محمد شہزاد، ریلی میرڈتھ اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بارش سے متاثرہ میچ میں یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرمان نے 53 رنز بنائے، آندریس گوس 9 رنز بنا سکے، کولن منرو نے 48 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان شاداب خان 14 رنز ہی بنا سکے۔
اعظم خان صرف 4 رنز کے مہمان بنے، حیدر علی نے 33 رنز بنائے اور جیسن ہولڈر نے ناقابل شکست 32 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ، محمد حسنین، اسامہ میر اور ڈیوڈ ویلی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ساتواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی، بعد ازاں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کنڈیشن دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پچھلا میچ بھول کر آج اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عاکف جاوید اورشاہد عزیز کی جگہ محمد حسنین اور عبید شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔
ملتان سلطانز پلیئنگ الیون:
محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، کرس جارڈن، ڈیوڈ ویلی، عبید شاہ، اسامہ میر اور محمد حسنین۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پلیئنگ الیون:
شاداب خان (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، آندریس گاؤس، کولن منرو، محمد شہزاد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، حیدر علی، نسیم شاہ اور رائلی میریڈتھ۔


















