بھارت کاسیمی فائنل کھیلے سے انکار،پاکستان کی ورلڈچیمپیئن شپ آف لیجنڈزکے فائنل کی راہ ہموارہوگئی۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آیاہے۔ جس میں کہاگیاہے کہ بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکارکردیاہے۔
بھارت چیمپیئنزکی ٹیم کوجمعرات کوشیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترناتھا۔
صرف کھلاڑی بلکہ ایک بھارتی اسپانسر ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کی حمایت بعض سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی کی ہے۔ جن میں سریش رائنا اور شیکھر دھون شامل ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی عوامی طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔
بھارت کے لیے یہ ٹورنامنٹ ملا جلا رہا۔ بھارت نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ڈی آر ایس طریقے سے 88 رنز کی شکست کھائی۔
جس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا واحد پوائنٹ پاکستان کے خلاف منسوخ شدہ میچ سے ملا تھا۔
تاہم ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری گروپ میچ میں صرف 13.2 اوورز میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
منتظمین کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔
امکان ہے کہ بھارت اگر نہیں کھیلتاتوپاکستان چیمپیئنز کوفائنل میں براہِ راست رسائی دی جاسکتی ہے ۔


















