Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

جاپان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا ویمن نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔

اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا ویمن نے ایشین ویمنز کرکٹ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Exit mobile version