Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال؛ پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کا مقام تبدیل کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے دو میچز صوبے سے دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے فیصلے کے تحت پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ بھی کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ دونوں میچز پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کا حصہ ہیں۔ پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول مقابلوں کے لیے نئے مقامات بھی مقرر کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پریذیڈنٹس ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے اسلام آباد اور راولپنڈی میں شیڈول میچز پروگرام کے مطابق جاری رہیں گے۔

Exit mobile version