Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہ ملکی ون ڈے سیریز، سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسری اننگز میں نمی آجاتی ہےاس لیےفیلڈنگ کافیصلہ کیا، سری لنکن کپتان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

 سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیتنے کے بات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسری اننگز میں نمی آجاتی ہےاس لیےفیلڈنگ کافیصلہ کیا پچھلےمیچ میں بیٹرزنےاچھی بیٹنگ کی، ہم  نے وننگ کامبی نیشن برقراررکھاہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم بھی بولنگ کرنا چاہتے تھے گزشتہ میچ بہت شاندار تھا 300 رنز تک دفاع ہوسکتاہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم میں آج کے میچ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں صائم ایوب کی جگہ معاذصداقت جبکہ رضااللہ کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں