Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ،پاکستان،سعودی حکام کے دوروں نے ثابت کیاامریکی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں،محسن رضائی

ایرانی قوم کی مزاحمت اورمسلح افواج کی طاقت سے خطے میں مثبت فضا پیدا ہوئی

سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل محسن رضائی نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان، سعودی حکام کے دوروں  نے ثابت کیاامریکی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل محسن رضائی نے چارفریقی اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کی مزاحمت اورمسلح افواج کی طاقت سے خطے میں مثبت فضا پیدا ہوئی مغربی ایشیا میں سلامتی کا تعلق خطر کے اندر سے ہی ہونا چا ہیے، علاقائی تعاون کاآغازبہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔

،سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ ترکیہ، پاکستان، سعودی حکام کے دوروں نے ثابت کیاامریکی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں خطے کے مسائل کاحل چاروں ممالک کے باہمی تعاون میں مضمرہے۔

 محسن رضائی نے کہا کہ ایرانی قوم کی مزاحمت کے نتائج تیزی سے نمایاں اور ٹھوس شکل اختیارکررہے ہیں ہم اس نتیجے پرپہنچے ہیں مغربی ایشیامیں سلامتی کاتعلق خطے کے اندرسے ہی ہوناچاہیے کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کوروکاجاناچاہیے۔

متعلقہ خبریں