Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: شائقین کا انتظار ختم، پہلی بار ایونٹ کا آغاز بغیر افتتاحی تقریب کے ہوگا

شائقین کا انتظار ختم  ہوگیا، آئی سی سی ورلڈکپ 2023  کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی میگا ایونٹ کا آغاز افتتاحی تقریب کے  بغیر ہوگا۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

2019 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا جس کے بعد زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔

احمد آباد میں شیڈول میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔

پاکستان اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کل حیدرآباد میں نیدرلینڈز  کے خلاف میچ سے کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں