Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چار صفر سے شکست دے دی

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے اپنے دوسرے میچ میں  پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان کے ارشد لیاقت نے شاندار ہیٹرک اسکور کی جبکہ کپتان حنان شاہد نے ایک گول اسکور کیا۔

نیوزی لینڈ  کے خلاف فتح  سے پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں اگلے مرحلے  کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں  برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان  کا نیدرلینڈز کے خلاف میچ 3-3 گولز  سے برابر رہا  تھا۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ بیلجیم کے خلاف 9 دسمبر کو کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں