Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: کوارٹر فائنل میں پاکستان کو اسپین سے شکست

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین  نے پاکستان کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو 2-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل  کی دوڑ سے باہر کردیا۔

کھیل کے 12ویں منٹ میں پاکستان کے کپتان عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔

بعد ازاں اسپین نے صرف 4 منٹ میں 3 گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

کھیل کے 37 ویں منٹ میں پال،38 ویں منٹ میں ایلیکس اور 41 ویں منٹ میں پابلو نے گول اسکور کرکے اسپین کو 3 کے مقابلے میں ایک گول کی برتری دلائی۔

کھیل کے 43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے اسپین کی برتری کم کی۔ 45ویں منٹ میں اسپین کے پال نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے اسپین کو 2-4 سے برتری  دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 14 سال کے طویل عرصے بعد جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل  میں رسائی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں