Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنزشپ کے میچ میں بھارت  نے پاکستان کو  1-2 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنزشپ 2024 میں  آج پاکستان اور  بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں  جس میں  بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 1-2 سے شکست  دی۔

یہ گرین شرٹس کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی ہے۔اس سے قبل چار میچز میں سے  دو میں فتح حاصل ہوئی تھی اور دو برابر رہے تھے۔

بھارت کی جانب  سے دونوں گولز ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب  سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔

دونوں ٹیمیں کھیل کے ہاف ٹائم کے بعد کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں۔

متعلقہ خبریں