
نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم نے اعترافی بیان عدالت میں سنا دیا
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اپنا اعترافی بیان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے







